تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑی گئی ، ملزم بھی گرفتار

Oct 16, 2021 | 16:30:PM
ہیروئن کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
کیپشن: ہیروئن کی سمگلنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑی گئی،ملزم بھی پکڑا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی پولیس کی جانب سے پکڑی گئی ہیروئن کا وزن 450 کلو گرام ہے جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 104 ملین ڈالر (17 ارب 80 کروڑ 48 لاکھ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔ آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات ملائیشیا سے بحری جہاز کے ذریعے ٹائلوں کے کنٹینر میں آسٹریلیا کے شہر ملبرن کے ایک بزنس مین کے نام بھیجی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔