اٹک؛غیرقانونی سونا نکالنے کے دوران ریت کا ٹیلہ گرنے سے 2افرادجاں بحق

Nov 16, 2025 | 18:59:PM
اٹک؛غیرقانونی سونا نکالنے کے دوران ریت کا ٹیلہ گرنے سے 2افرادجاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عمران)اٹک میں دریائے سندھ کے قریب غیرقانونی طورپر سونا نکالنےکادھندا مزید دوانسانی جانیں لےگیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کےنواحی علاقہ گھوڑا مارکےقریب دریائے سندھ سے سونانکالنے کےدوران ریت کا بڑاٹیلہ گرگیاجس کے ملبہ کے نیچے آکر2افرادجاں بحق جبکہ دوزخمی ہو گئے۔مقامی افرادنے اپنی مدد آپ کےتحت ملبہ کےنیچے دبے دونوجوان 14سالہ شیردین اور 15سالہ جنیدکی لاشیں اوردوافراد انعام شاہ اور ملنگ شاہ کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کردیاہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔پولیس نے تحقیقات  بھی شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کو ایک اور کامیابی مل گئی، اہم رکن اسمبلی بلاول کے قافلے میں شامل