اُردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین ایوارڈ’’نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا گیا

Nov 16, 2025 | 17:54:PM
اُردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین ایوارڈ’’نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )اُردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین ایوارڈ’’نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین ایوارڈ’’نشان پاکستان‘‘سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت ،ائیر چیف اور نیول چیف سمیت اعلیٰ عسکری وسول حکام بھی تقریب میں موجودتھے ۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی تقریب میں موجود تھے، ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا گیا ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا، شاہ عبداللہ دوم نے صدر آصف علی زرداری کوبھی اردن کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا۔

شاہ عبداللہ دوم کو دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے ، عالمی و علاقائی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کی شکایت اقوام متحدہ کو لگائیں گے :لبنان