محکمہ موسمیات نےموسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ،میدانی علاقوں میں سموگ اورچند مقامات پر ہلکی دھند کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اورگردونواح میں آج موسم سرد رہنے کا امکان ہے،مری،گلیات میں موسم خشک اورسرد رہےگا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کےپہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنےکی توقع ہے۔
اس کے علاوہ سندھ اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد رہے گا۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز دن بھر گرم موسم کے ساتھ پارہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے،شمال مشرقی سمت سے خُشک ہواؤں کی رفتار کم ہے ،ہوامیںنمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔