ڈولفن اہلکاروں کے پاس گشت کیلئےپٹرول ختم

Nov 16, 2023 | 09:59:AM
ڈولفن اہلکاروں کے پاس گشت کیلئےپٹرول ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈولفن پولیس کے پاس گشت کیلئےپٹرول ختم ہوگیا۔

افسروں نےنائٹ شفٹ کی 90 ٹیموں کو اپنی ذاتی موٹرسائیکل پر گشت کرنے کا حکم دیدیا،گشت کیلئےصرف اسلحہ اور وائر لیس ہیڈکوارٹر سے ملے گا،ڈولفن سکواڈ کی موٹرسائیکلیں ہیڈ کوارٹر کھڑی رہیں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاتی موٹرسائیکل پرگشت نہ کرنے کی صورت میں کارروائی ہوگی،شام کی شفٹ میں ڈولفن اہلکاروں نے ذاتی موٹرسائیکلوں پر گشت کیا ،لاہورکے 6ڈویژن میں شام کی شفٹ میں ڈولفن پولیس کی 100 ٹیمیں گشت کرتی ہیں،رات کے وقت ڈولفن پولیس کی 90 ٹیمیں گشت کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر