نرسنگ کونسل اسلام آباد کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

Nov 16, 2022 | 18:36:PM
 نرسنگ, کونسل ,اسلام آباد , دفتر, ایف آئی اے ,چھاپہ
کیپشن: ایف آئی اے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان نرسنگ کونسل اسلام آباد کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ، پی پی این سی کے صدر ملک محمد عثمان کی درخواست پر ایف آئی اے کی ٹیم نے پاکستان نرسنگ کونسل چک شہزاد پر چھاپا مارا۔

 ذرائع کے مطابق  تمام گھوسٹ کالجز اور دیگر بے قاعدگیوں کے خلاف تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا،  آئندہ چند روز میں بڑی گرفتاریاں متوقع ،کراچی، پشاور اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بنائے گئے گھوسٹ کالجز مالکان کو بھی گرفتار کیا جائے گا،پاکستان نرسنگ کونسل کے وہ تمام افسران و اہلکار  جو اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں ان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔