عمران خان سے پوچھا جائے تم کون ہوتے ہو سرکاری تحفہ کو بیچنے والے

تحریک کرپشن نے کرپشن کے نئے طریقے متعارف کروا دیئے،عمران خان نے جھوٹ بول بول کر نوجوان نسل کا بیڑاغرق کردیا :مسلم لیگ ن کی  ایم این اے میسز دانیال عزیز  نے  24 نیوز سے گفتگو 

Nov 16, 2022 | 14:55:PM
24 نیوز,مسلم لیگ ن ,  ایم این اے میسز دانیال عزیز  ,عمران خان
کیپشن: توشہ خانہ کی فروخت کی گئی گھڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے  ایم این اے میسز دانیال عزیز  نے کہا ہے کہ انتہائی افسوس ہوا کہ چند پیسوں کے لئے سرکاری تحفہ میں خرد برد کی گئی،،عمران خان سے پوچھا جائے تم کون ہوتے ہو سرکاری تحفہ کو بیچنے والے ،یہ پارٹی انصاف کے نام پر بن کر کرپشن ختم کرنے آئی تھی ۔

مسلم لیگ ن کی  ایم این اے میسز دانیال عزیز  نے  24 نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک کرپشن نے کرپشن کے نئے طریقے متعارف کروا دیئے،عمران خان نے جھوٹ بول بول کر نوجوان نسل کا بیڑاغرق کردیا ۔عمران خان نے انتہائی گھٹیا حرکت کی ہے ،عمران خان اور پارٹی سارے ملک کا صفایا کرکے چلے گئے ،حکومت اب اس جھوٹے شخص کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی ،اب اس شخص کو اس کی گھٹیا حرکتوں پر ایسی سزا ملنی چاہئے کہ یہ مثال بن جائے۔