ٹی ٹونٹی سیریز ۔۔بنگلہ دیش ٹیم کو بڑا جھٹکا

Nov 16, 2021 | 18:25:PM
بنگلہ دیش ٹیم کو بڑا جھٹکا
کیپشن: بنگلہ دیشی ٹیم ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز میں بنگلہ دیش نے مشفق الرحیم کو ٹیم سے باہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے بلے باز مشفق الرحیم کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔بنگلہ دیش نے سیریز کے لیے اسکواڈ میں کم از کم چھ تبدیلیاں کی ہیں۔آل راونڈر شکیب الحسن اور محمد سیف الدین پہلے ہی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ 
بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں محمود اللہ ریاض (کپتان)، محمد نعیم، نجم الحسین، عفیف حسین، نورالحسن سوہان، مہدی حسن، امین الاسلام، مستفیض الرحمان، شوری الاسلام، تسکین احمد، شمیم حسین، نسیم احمد، سیف حسن، یاسر علی، شاہد الاسلام ، اکبر علی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مشفق الرحیم حالیہ ٹونٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے، انہوں نے آٹھ میچوں میں صرف ایک نصف سنچری اسکور کی تھی۔
 بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سموگ کے باعث سکول بند کرنے کی تجویز موخر