شاداب کی ہمشکل خاتون کے چرچے

Nov 16, 2021 | 13:53:PM
شاداب خان،ہمشکل ،خاتون،چر چے
کیپشن: شاداب خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا  اختتام  ہوگیا مگر  اب بھی  اس سے متعلق نت نئی ویڈیوز تصاویر یا بیانات سامنے آرہے ہیں۔تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے شاداب خان کی ہمشکل خاتون ڈھونڈ نکالی  جو کہ ٹوئٹر پر وائرل ہیں۔

تفصیلا ت کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نےخاتون کی سٹیڈیم سے لی گئی ہنستی مسکراتی تصویر کو شاداب خان کی ہنستی مسکراتی تصویر کے ساتھ شیئر کیا ۔ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شیئر کی گئی تصویر میں موجود خاتون اور شاداب خان خاصی مماثلت رکھتے ہیں، دونوں کی آنکھیں اور ہنسنے کا انداز ایک دوسرے سے ملتا جلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈینگی کے وار جاری، پنجاب میں مزید 2 افراد دم توڑ گئے