لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو تاریخی ریکارڈ قائم کرنے کے قریب
معروف فٹ بالرز 2026 میں چھٹا ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )فٹ بال کی تاریخ کے دو عظیم ترین ستارے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم کرنے کے قریب ہیں، کیونکہ دونوں کھلاڑی 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تیار ہیں، جو ان کے کیریئر کا چھٹا ورلڈ کپ بھی ہو سکتا ہے۔
اگر دونوں کھلاڑی میدان میں اترتے ہیں تو وہ 2006، 2010، 2014، 2018، 2022 اور 2026—چھ مختلف ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیا کے پہلے فٹبالرز بن جائیں گے، شائقین اسے دونوں اسٹارز کا ’’لاسٹ ڈانس‘‘ قرار دے رہے ہیں۔
میسی نے 2022 کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ اس وقت بھی اپنی قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں،وہ اب تک ورلڈ کپ میں 26 میچز اور 13 گول کر چکے ہیں، جبکہ انٹر میامی کے لیے بھی شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
دوسری جانب رونالڈو پرتگال کے لیے اب بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے کیریئر کے آخری عالمی ایونٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ تاریخ کے سب سے زیادہ بین الاقوامی میچز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔
رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ 2026 کا ورلڈ کپ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری بڑا ٹورنامنٹ ہوگا، جس کے بعد وہ عالمی فٹبال کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔
اگر یہ دونوں لیجنڈز ایک ہی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے آتے ہیں تو یہ فٹبال تاریخ کا پہلا موقع ہوگا جب میسی اور رونالڈو ورلڈ کپ کے میچ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا