ملیر کورٹ نے ملزمہ پنکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

May 16, 2026 | 14:39:PM
ملیر کورٹ نے ملزمہ پنکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جواد آصف )ملیر کورٹ نے ملزمہ پنکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 سچل پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کیا،عدالت نے ملزمہ کا جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔

 دوسری طرف یہ انکشاف بھی ہواہے کہ کوکین کوئین پنکی بند مگر کام بند نہیں ہوا،کراچی میں نئے نمبر سے آن لائن کوکین کی فروخت جاری ہے اورپنکی کے ہینڈلرز نے نمبر تبدیل کر کے دھندا جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انمول پنکی کے الزامات، بنی گالہ سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

ایک میسج کے مطابق میڈم پنکی کا نمبر بند ہو گیا ہے،ان کے دوست سروس فراہم کر رہے ہیں،دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن کوکین دستیاب ہے۔

گولڈن اسٹف 25 ہزار گرام سلور سٹف 15 ہزار روپے گرام میں دستیاب ہے،میسج میں کہاگیاہے کہ صارفین فیاض کمیونیکیشن کے اکاؤنٹ پر رقم نہ بھیجیں کیونکہ یہ اکاؤنٹ بلاک ہو چکا ہے۔
پنکی کے ٹیم ممبران کی جانب سے نیا نمبر جاری کر دیاگیاہے۔