خواتین کمزور نہیں، میں مضبوط خاتون ہوں : زرتاج گل وزیر

May 16, 2024 | 18:50:PM
 قومی اسمبلی کےممبر  زرتاج گل نے کہا ہے کہ خواتین کمزورنہیں اور میں مضبوط خاتون ہوں،خواتین کا یہاں تک آنا آسان نہیں ہوتا ہم بھی یہاں محنت سے آتے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) قومی اسمبلی کےممبر  زرتاج گل نے کہا ہے کہ خواتین کمزورنہیں اور میں مضبوط خاتون ہوں،خواتین کا یہاں تک آنا آسان نہیں ہوتا ہم بھی یہاں محنت سے آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور موجودہ ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل  کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے جو نازیبا الفاظ کہے اس پر انکو آئندہ سیشن کیلئے معطل کر دیا،ان کا کہنا ہے کہ میں بیرسٹر صاحب اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، باقی تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،جو میرے ساتھ کھڑے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج تو خوشی کا دن تھا کہ آج ہم نے اپنے لیڈر کو دیکھا ،خواتین کا یہاں تک آنا آسان نہیں ہوتا ہم بھی یہاں محنت سے آتے ہیں ،خواتین کمزور نہیں اور میں مضبوط خاتون ہوں ،  طارق بشیر چیمہ چل کر آئے،میں نے اپنی قیادت کی بات مانی اور ان کی معافی قبول کی۔

دوسری جانب چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیریسٹر گوہر خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ہماری بہن زرتاج گل کو دھمکی آمیز الفاظ کاسامنا کرنا پڑا جس پر تمام جماعتوں نے ایک آواز میں کہا کہ ہم ساتھ ہیں،خاتون کے ساتھ یہ نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی