سی ٹی ڈی پشاور کی کارروائی: 3 دہشت گرد گرفتار، ایک فرار

May 16, 2023 | 23:33:PM
سی ٹی ڈی پشاور کی کارروائی: 3 دہشت گرد گرفتار، ایک فرار
کیپشن: دہشتگرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) محکمہ انسداد  ِدہشت گردی پشاور نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق بھتہ خوری میں مطلوب 3 دہشت گرد پشاور سے گرفتار کرلئے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں میں محمد اعجاز، وصال خان اور محسن خان شامل ہیں۔

 سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ گرفتار دہشتگردوں سے برآمد شدہ موبائل بھتہ خوری میں استعمال ہوا۔