دانیہ شاہ کی نئی حیران کر دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

May 16, 2022 | 23:45:PM
رکن قومی اسمبلی، عامر لیاقت، دانیہ، الزامات
کیپشن: دانیہ شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور دانیہ کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز عامر لیاقت نے روتے ہوئے دانیہ اور اپنی سابق بیویوں سمیت پوری قوم سے معافی مانگی تھی، دوسری جانب تیسری اہلیہ دانیہ کی ایک اور حیران کردینے والی ویڈیو سامنے آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کہیں وضاحت دے رہے ہیں تو کسی ویڈیو میں دانیہ کی کردار کشی کررہے ہیں جبکہ دانیہ بھی جوابی وار کررہی ہے، رکن قومی اسمبلی کی تیسری بیوی دانیہ ملک سوشل میڈیا پر غیراخلاقی بیانات اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں جبکہ عامر لیاقت ان دنوں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپنا درد بیان کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں نئے نئے ثبوت سامنے لائے جارہے ہیں، دانیہ ملک کی ایک اور حیران کردینے والی ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو کو عامر لیاقت کی تیسری بیوی نے انسٹاگرام پر شیئر کیا، منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانیہ ایک بزرگ آدمی کی مدد کررہی ہے جو کہ مشین سے چارہ کاٹ رہا ہے اور دانیہ اس کو چارہ اٹھا کردے رہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کے کیپشن میں دانیہ نے ایک مختصر لائن تحریر کرتے لکھا کہ'ہائے میرے اللہ مجھے میری خوشی دے دی میں بہت خوش ہوں'۔ اور ساتھ میمز بناتے ہیش ٹیگ میں اپنا نام دانیہ ملک نمایاں کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے پریشان کن خبر۔میٹرک کے دو اہم پیپر منسوخ