جہانگیر ترین ایک بار پھر سرگرم، پاور شو کا فیصلہ ، نئے ارکان بھی شریک ہونگے

May 16, 2021 | 23:32:PM
جہانگیر ترین ایک بار پھر سرگرم، پاور شو کا فیصلہ ، نئے ارکان بھی شریک ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیرترین ایک بار پھر سرگرم ہو گئے اورپاور شو کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے گروپ ارکان کا اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا، اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان و وزرا شریک ہونگے ،اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے انصاف کی فراہمی کیلئے کئے جانے والے وعدے کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے معاملے کی تحقیقات رپورٹ مرتب کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئے ارکان بھی شریک ہونگے، جہانگیرترین گروپ ارکان کے اعزاز مین عشائیہ بھی دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بارے حتمی فیصلہ کر لیا گیا