تین آنکھوں والا عجیب الخلقت بچھڑا 

May 16, 2021 | 19:39:PM
تین آنکھوں والا عجیب الخلقت بچھڑا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) برطانیہ کے علاقے ویلز کے فارم میں عجیب و غریب تین آنکھوں والا بچھڑا دیکھا گیا جسے دیکھ کر لوگ حیران و پریشان ہوگئے, بچھڑا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ویلز کے ایک فارم میں جانوروں کی ڈاکٹر 'مالن ہیوز' معائنہ کی غرض سے گئیں تو انہوں نے تین آنکھوں والا بچھڑا دیکھا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپ لوڈ کیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بچھڑے کی عمر 4 ماہ ہے جو کہ صحت مند ہے جب کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا اسے اس تیسری اضافی آنکھ سے کچھ دکھائی دیتا ہے یا نہیں۔
 مالن ہیوز کے مطابق بحیثیت ڈاکٹر اس قسم کا جانور انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔ بظاہر اس کی یہ آنکھ بالکل ٹھیک لگتی ہے لیکن اس کی آنکھ میں سے کسی قسم کا مواد خارج ہو رہا ہے، اس لیے یہ جاننا ناممکن ہے کہ دراصل اس کی آنکھ کے اندر ہو کیا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھارت کے گاو¿ں پاراسالائی میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے دو سر، چار آنکھیں، دو منہ اور دو کان تھے۔
گائے کے بچے کو دیکھنے کے لئے دور دراز کے شہروں سے لوگ آرہے تھے، کسان بھشکر کا کہنا تھا کہ زمینداری کے ساتھ مویشی پالنے کا کام ان کا جدی پشتی ہے مگر وہ پہلی بار اس طرح کی گائے دیکھ رہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:کالج کب کھلیں گے؟ محکمہ ہائرایجوکیشن نے بتا دیا