کالج کب کھلیں گے؟ محکمہ ہائرایجوکیشن نے بتا دیا

May 16, 2021 | 19:06:PM
کالج کب کھلیں گے؟ محکمہ ہائرایجوکیشن نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) این سی او سی کی سفارشات پرمحکمہ ہائرایجوکیشن نے کالجوں کی23مئی تک بندش کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی کی سفارشات پرمحکمہ ہائرایجوکیشن نے کالجوں کی 23 مئی تک بندش کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،این سی او سی کی سفارشات پر کالجوں کی بندش کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے، صوبے بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری۔
واضح رہے پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو عید الفطر تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث صوبے بھر کے کالجز بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی سفارشات پر کالجوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 یادرہے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے،پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 467 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 30 ہزار 248 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 398 ہے اور 7 لاکھ 80 ہزار 438 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاک ڈاون ختم کرنےکا اعلان