لاک ڈاون ختم کرنےکا اعلان

May 16, 2021 | 18:30:PM
لاک ڈاون ختم کرنےکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبرپختونخواحکومت نے 17 مئی سے لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے 17 مئی سے صوبے میں لاک ڈاون ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق تمام کاروباری مراکز اور دکانیں 17 مئی سے کھل جائیں گی جو رات8 بجے بند ہوا کریں گی، تمام سرکاری ونجی دفاتر 17 مئی سے معمول کے مطابق کھلیں گے اور فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے 50 فیصد سواریوں کے ساتھ بین الاضلاعی روٹس اور اندرون شہر چل سکے گی۔
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن مراکز، دودھ، دہی کی دکانیں، کال سنٹرز، یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے کے مراکز رات 8 بجے کی پابندی سے مستثنی ہوں گے، تاہم ہر قسم کی ثقافی، سماجی و مذہبی اور میوزیکل انڈور اور آو¿ٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، جب کہ ریستورانوں میں کھانے پینے پر پابندی رہے گی اور صرف ٹیک اوے سہولت ہوگی، دیگر تمام شعبہ جات سے متعلق ہدایات 19 مئی کو این سی او سی اجلاس کے بعد جاری کی جائیں گی اور احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ 17 مئی سے تمام دفاتر، بازار اور دکانیں کھل جائیں گی جنہیں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ دفاتر میں 50 فیصد عملے کے ساتھ عمومی اوقات کار دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
فورم نے عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ فورم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں خصوصاً ملک بھر میں عوام کی طرف سے تعاون کو سراہا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو پہلے دی گئی تاریخ 17 مئی کے بجائے 16 مئی 2021 سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، ریلوے 70 فیصد کے ساتھ اپنے آپریشن کو برقرار رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:غدار وہ ہے جس نے کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال دیا، مریم نواز