9 مئی کے 2 مقدمات میں علی امین گنڈا پورکی ضمانت منظور

May 16, 2024 | 10:46:AM
9 مئی کے 2 مقدمات میں علی امین گنڈا پورکی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سنایا، علی امین کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک سردار عبدالرازق پیش ہوئے تھے۔ ضمانتیں تھانہ نیو ٹاؤن تھانہ سول لائن کے مقدمات میں منظور کی گئیں،علی امین کی گزشتہ روز 9 مئی کے گیارہ مقدمات میں فاضل عدالت نے ضمانتیں منظور کیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، وحید محفوظ سمیت 10 کارکنوں کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا کوئی ادارہ بھی ٹھیک نہیں،لاہور ہائیکورٹ کے جج نے فیصلہ سنا دیا