شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل تیار

May 16, 2021 | 13:38:PM
شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی ، کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

حکومت کی لیگل ٹیم کی تیار کردہ پٹیشن کے نکات منظر عام پرآگئے ہیں ۔پٹیشن میں بارہ قانونی سوالات اور حقائق بیان کیے گئے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے حکم کے خلاف اپیل کی اجازت مانگی گئی ہے۔پٹیشن 1973ء کے آئین کے آرٹیکل 185(3) کے تحت دائر کی جارہی ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کیا معزز فاضل جج کسی متعلقہ محکمے یا حکام کو نوٹس جاری کئے بغیر مدعا علیہ کے حق میں پاکستان سے باہر جانے کی اجازت دے سکتے ہیں؟ آیا کوئی سابق عبوری حکم جو مدعا علیہ کی درخواست پر اثر انداز ہوتا ہو، ایک رٹ پٹیشن جو متنازعہ سوالات پر مبنی ہو، اسے معزز سنگل جج کے ذریعے قانونی طور پر منظور کیا جا سکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن،نیا نوٹیفکیشن جاری