پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن، نیا نوٹیفکیشن جاری

May 16, 2021 | 09:10:AM
پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن، نیا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔ محکمہ صحت پنجاب کاجاری ‏نوٹیفکیشن 30 مئی تک نافذ العمل رہےگا۔

سیکرٹری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری اوقات رات 8بجےتک ہوں ‏گے، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، ویکسی نیشن سینٹرز24گھنٹےکھلے رہیں گے۔پٹرول پمپ، تندور، ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری سروس کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، کورئیر اینڈپوسٹل ‏سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیزکھلے رہیں گے۔
‏تمام انڈور اور آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہوگی صرف ٹیک آوےکی اجازت ہوگی، ‏جس ضلع میں شرح 8 فیصدسے زیادہ ہوگی وہاں تقریبات اور مزارات بند ہوں گے۔ان اضلاع میں بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، جھنگ، ‏قصور،خانیوال، لاہور، لیہ، میانوالی، مظفرگڑھ، اوکاڑہ، پاکپتن، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، ‏سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے شامل ہیں۔

پنجاب بھر میں تمام تفریحی پارکس بند، جاگنگ ٹریکس کھلےرہیں گے، تمام سینما ہالز اور تھیٹر ‏بدستور بند رہیں گے، اسپورٹس، ثقافتی تہواراوراجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔دفاتر کو 50 فیصداسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی جب کہ ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد ‏گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی، صعنت اورزراعت کےشعبےکو استثنی حاصل ہو گا۔