بلاول بھٹو کا رحیم یار خان میں دُکان کی چھت گرنے پر 8 خواتین کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے کے باعث 8 خواتین کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حادثے میں غریب خواتین کے جاں بحق ہونے کی خبر باعث صدمہ ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق غریب خواتین وہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدای رقم وصول کرنے آئی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کریں گے اور آئندہ اس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلئے موثر اقدام کریں گے،اُمید ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کے بہتر علاج معالجہ کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کے خلاف جنگ، امریکہ نے ابتک کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟