بھارتی اداکارہ 150 تولہ سونا چوری کرنے پر گرفتار

Mar 16, 2024 | 14:16:PM
ساؤتھ انڈین اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سومیہ شیٹھی کو 150 تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ساؤتھ انڈین اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سومیہ شیٹھی کو 150 تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سومیہ شیٹھی کو  مبینہ طور پر 150  تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ سومیا کے خلاف سونا چوری کی شکایت ریٹائرڈ سرکاری ملازم پرساد بابو کی جانب سے درج کروائی گئی تھی۔

پرساد نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ان کی سومیہ سے دوستی ایک فلم کیلئے کیے جانے والے آڈیشن میں ہوئی جس کے بعد سومیہ ان کی شان وشوکت سے متاثر ہوکر ان کے گھر آنے جانے لگیں،گھر آنے جانے کے دوران سومیہ نے ان کا واش روم بھی استعمال کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حال ہی میں پرساد کے اہل خانہ کو شادی سے واپسی پر معلوم ہوا کہ گھر سے سونا غائب ہوچکا ہے، پرساد نے الزام لگایا کہ  قیمتی اشیاء کی چوری کے پیچھے سومیا شیٹھی کاہاتھ ہے، جو تھوڑا تھوڑا کرکے ان کے گھر سے تقریباً ایک کلو سونا لے اڑی اور پھر عیاشی بھری زندگی گزارنے گوا چلی گئیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی

پولیس نے فنگر پرنٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سومیہ شیٹھی سمیت 11 افراد سے  تفتیش شروع کردی ہے،  پولیس نے تفتیش کے دوران  74 گرام سونا بھی برآمد  کرلیا ہے۔

دوران تفتیش سومیہ نے پولیس کو دھمکی کہ وہ باقی سونا واپس نہیں کرسکتی اور  زبردستی کی صورت پولیس کو سومیہ نے اپنی زندگی ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہے کہ سومیہ شیٹھی کو   ‘دی ٹرپ’ اور ‘یورز لوینگلی’ جیسی فلموں میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔