دورہ جنوبی افریقہ ،قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

Mar 16, 2021 | 19:19:PM
دورہ جنوبی افریقہ ،قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کی لاہور میں پہلی کورونا وائرس ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق لاہور کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کورونا ٹیسٹ ہوئے۔کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، عثمان قادر کا کورونا ٹیسٹ این ایچ پی سی میں ہوا۔کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی و آفیشلز 18 مارچ کو لاہور کے ہوٹل میں جمع ہوں گے۔پنجاب حکومت سے اجازت ملنے کے بعد قومی وائٹ بال ٹیم کا کیمپ 19 مارچ سے شروع ہوگا۔