پنجاب حکومت نے 566 ارب 53 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا سپلیمنٹری بجٹ جاری کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران 566 ارب 53 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا سپلیمنٹری بجٹ جاری کیا۔
سپلیمنٹری بجٹ میں 554 ارب 82 کروڑ روپے ووٹڈ جبکہ 11 ارب 71 کروڑ روپے چارجڈ اخراجات شامل ہیں،مواصلات و تعمیرات کا محکمہ اضافی فنڈز حاصل کرنے والا سب سے بڑا شعبہ، 153 ارب 93 کروڑ روپے ملے ۔محکمہ صحت کیلئے 76 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کی سپلیمنٹری گرانٹس دی گئی ، پولیس اور امن و امان کے شعبے کیلئے 41 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کے اضافی فنڈز جاری ہوئے ۔
جنرل ایڈمنسٹریشن کے اخراجات پورے کرنے کیلئے 22 ارب 32 کروڑ روپے جاری ہوئے ،محکمہ انہار اور بحالی اراضی کیلئے 16 ارب 19 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ منظور کی گئی ۔جنگلات کے شعبے کیلئے 3 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کے اضافی فنڈز کا اجرا ہوا۔
تعلیم، ہاؤسنگ، فشریز اور دیگر محکموں کیلئے ٹوکن سپلیمنٹری گرانٹس بھی منظور کی گئیں،غیر فنڈڈ منصوبوں اور نئے اخراجاتی سروں کو فعال کرنے کیلئے علامتی رقوم جاری کر دی گئیں۔پنجاب کی تاریخ کے بڑے سپلیمنٹری بجٹس میں شامل، اضافی اخراجات کا حجم 566 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بجٹ! سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز