بھارت کیخلاف میچ کے بعد پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پہلے میچ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے پاکستان ویمن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا،کرکٹ باڈی کے مطابق پاکستان کو میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایجبسٹن میں ہونے والے میچ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہی۔ کپتان فاطمہ ثناء نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کی۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے پہلے میچ میں قومی ویمن ٹیم کے خلاف بھارتی ویمن ٹیم نے کامیابی حاصل کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’مین آف دی میچ‘ بننے پر فٹبالر کو انڈوں کا انعام