مردان: اراضی کے تنازع پر گھر میں فائرنگ، میاں، بیوی، بہو جاں بحق 

Jun 16, 2026 | 16:49:PM
مردان: اراضی کے تنازع پر گھر میں فائرنگ، میاں، بیوی، بہو جاں بحق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) خیبرپختونخوا کے شہرمردان میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔
افسوسناک واقعہ مردان کے علاقے خانہ کھنڈرے  میں پیش آیا،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور بہو شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اراضی کے تنازع پر پیش آیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری نے 4بلز کی منظوری دے دی