میٹرک کے بعد ایف ایس سی گھر بیٹھے کرنے کا موقع، اوپن یونیورسٹی کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس)میٹرک کے بعد کالج میں داخلہ نہ لے پانے والے طلبہ کے لیے خوشخبری ہے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں پہلی بار فاصلاتی نظامِ تعلیم کے تحت ایف ایس سی پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یونیورسٹی حکام کے مطابق یکم جولائی سے ایف ایس سی پروگرام میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جبکہ داخلہ پالیسی اور دیگر تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی، اس اقدام کے ذریعے طلبہ گھر بیٹھے ایف ایس سی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئے پروگرام سے خصوصاً دور دراز علاقوں کے طلبہ کو فائدہ پہنچے گا، جنہیں ایف ایس سی کی تعلیم کے حصول کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ ملازمت پیشہ افراد اور گھریلو ذمہ داریوں میں مصروف طلبہ بھی اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے ایف ایس سی مکمل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا بجٹ آج پیش ،مریم نواز کی اجلاس میں شرکت سے متعلق اہم خبر آگئی
یونیورسٹی کے مطابق جدید آن لائن اور فاصلاتی تعلیمی نظام کے ذریعے تدریسی مواد طلبہ تک پہنچایا جائے گا تاکہ معیاری تعلیم کی سہولت ملک کے ہر حصے میں دستیاب ہو سکے۔