پنجاب کا بجٹ آج پیش ،مریم نواز کی اجلاس میں شرکت سے متعلق اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارباز خان، حسن علی) پنجاب کا بجٹ آج پیش کیاجائےگا،ارکان اسمبلی پنجاب اسمبلی پہنچنے لگے۔
مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ رانا محمد ارشد نے صوبائی اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا تیسرا مالیاتی بجٹ عوامی بجٹ ہوگا۔
چیف وہپ رانا محمد ارشد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت بہتر ہے ،ڈاکٹروں کے مشورہ پر مریم نواز کا پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کاامکان ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔
دوسر ی جانب پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے صوبائی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کابینہ نے آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی آج اڈیالہ جیل کے باہر نہیں بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں عوام کی بھرپور نمائندگی کی جائے گی ،اپوزیشن بجٹ اجلاس میں عوامی ایشو کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت دیگر ایشو پر احتجاج کرے گی۔