رانا مشہود احمد دانش سکولز اتھارٹی کے شریک رکن مقرر

Jun 16, 2026 | 13:36:PM
رانا مشہود احمد دانش سکولز اتھارٹی کے شریک رکن مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد دانش سکولز اتھارٹی کے شریک رکن مقرر ہو گئے۔

رانا مشہود احمد خان کی دانش سکولز اتھارٹی میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رانا مشہود احمد دانش سکولز اتھارٹی میں بطور شریک رکن شامل ہوں گے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ دانش سکولز کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کیلئے کردار اور معیاری تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی کے فروغ کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاؤں گا، دانش سکولز اتھارٹی میں شمولیت نوجوانوں اور تعلیم کو شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہو گا؟آخر کارخوشی کی  خبر آ گئی

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا قومی ترقی کی بنیاد ہے، مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔