موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ، وردی میں موٹروے پر لفٹ مانگنے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری)ڈی آئی جی موٹروے عمران شاہد نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ کوئی بھی اہلکار ٹول پلازوں یا موٹروے پر گاڑیاں روک کر لفٹ نہ مانگے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ موٹروے ایم-2 اور قومی شاہراہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، جبکہ وردی میں لفٹ مانگنے سے ملکی و غیر ملکی مسافروں پر منفی اثر پڑتا ہے۔
موٹروے پر اہلکاروں کی موجودگی صرف ڈیوٹی، گشت اور قانون کے نفاذ کے لیے ہوگی۔
مراسلہ سی سی پی او لاہور، ریسکیو، پی ٹی سی فاروق آباد اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔