35 ویں سالگرہ منانے کے صرف ایک روز بعد معروف ترک اداکارہ انتقال کر گئیں

Jun 16, 2026 | 12:19:PM
35 ویں سالگرہ منانے کے صرف ایک روز بعد معروف ترک اداکارہ انتقال کر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف ترک ٹیلی وژن اداکارہ ایجے ارتیم 35 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں وہ اپنی سالگرہ منانے کے صرف ایک روز بعد وفات پا گئیں۔

اداکارہ کے وکیل اوغور گوککویون کے مطابق ایجے ارتیم کو پیر کے روز دوپہر کے وقت اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پایا گیا جہاں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھیں، ان کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا اور فوری طبی امداد کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

وکیل نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں موت کی ممکنہ وجہ دل کا دورہ قرار دی گئی ہے تاہم حتمی نتیجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گا، انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خودکشی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں:روزگار کراچی کا اصل مسئلہ، گرین بس نہیں: اداکارہ ثانیہ سعید

 ایجے ارتیم 14 جون 1991 کو ترکی کے شہر سیواس میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2014 میں یاشار یونیورسٹی کے اوپیرا اینڈ ووکل پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ سے گریجویشن کیا اور بعد ازاں استنبول کے سعدی علیشک کلچرل سینٹر سے باقاعدہ اداکاری کی تربیت حاصل کی۔

وہ مقبول ترک ٹی وی ڈرامے ‘One Love’ میں ’ایشل‘ کے کردار کے باعث پہچانی گئیں جس کے بعد وہ ترکی کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکاراؤں میں شمار ہونے لگیں۔