سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا،ڈالر بھی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،1142سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشٹتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 4639 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 39 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہوگیا، ڈالر 278.31 روپے سے کم ہوکر 278.30روپے پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں فوری تبدیلی کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب