چکوال فائرنگ : آسٹریلوی ہائی کمیشن کا متاثرہ خاندان سے رابطہ، قونصلر معاونت کی فراہمی

Jun 16, 2026 | 00:27:AM
چکوال فائرنگ : آسٹریلوی ہائی کمیشن کا متاثرہ خاندان سے رابطہ، قونصلر معاونت کی فراہمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس ) چکوال میں سی سی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک آسٹریلوی شہری کی ہلاکت اور دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعے پر آسٹریلوی ہائی کمیشن نے متاثرہ خاندان سے رابطہ کر لیا ہے۔

ہانیہ احمد کیس کے حوالے سے جاری بیان میں آسٹریلوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پاکستان میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک آسٹریلوی شہری جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آسٹریلوی ہائی کمیشن متاثرہ خاندان کو قونصلر معاونت فراہم کر رہا ہے اور زخمی آسٹریلوی شہریوں کی بھی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔

بیان میں جاں بحق آسٹریلوی شہری کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ خاندان کے لیے انتہائی افسوسناک اور مشکل وقت ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمیشن نے متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ قونصلر خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا؛فیصل واوڈا