بلوچستان کا بجٹ کل پیش ہوگا،مجموعی حجم 1000 ارب سے زائد ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ 17جون کو پیش کیا جارہا ہے ، بجٹ کا مجموعی حجم 1000 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے رواں مالی سال کے بجٹ کی طرح آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی سرپلس ہوگا۔
حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے وفاقی محاصل سے743ارب روپے ملیں گے ، حکومت
یہ رقم این ایف سی ایوارڈ کے تحت دو مدات سے ملے گی،ان مدات میں قابل تقسیم محاصل اور گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل سے براہ راست منتقلیاں شامل ہیں ، رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی محاصل سے بلوچستان کو 70 ارب روپے زیادہ ملنے کی توقع ہے ، بلوچستان کے صوبائی ٹیکسوں اور نان ٹیکسوں سے آمدن کا تخمینہ 150 ارب سے زیادہ ہونے کا امکان ہے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 7سو ارب روپے سے زائد ہوسکتا ہے ،بلوچستان کے اپنے وسائل سے ترقیاتی اخراجات کے لیے 240ارب روپے سے زائد مختص کیئے جانے کا امکان ہے ،تعلیم ، امن و امان ، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کے لیے زیادہ رقم مختص ہوں گے ، بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے 160 ارب روپے سے زائد مختص کیئے جانے کا امکان ہے ،امن و امان کے لیے مجموعی طور پر 100 ارب روپے سے زائد کی رقم رکھے جانے کی توقع ہے ، صحت کے شعبے کے لیے 80 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے ، بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق اضافے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی سے گھڑی چوری،بلال یامین ستی کی تحقیقات کیلئے اسپیکر کو درخواست