سیاسی تربیت عمران خان سے حاصل کی ہے:فیصل واوڈا

Jun 16, 2025 | 18:43:PM
سیاسی تربیت عمران خان سے حاصل کی ہے:فیصل واوڈا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ میں سیاسی تربیت عمران خان سے حاصل کی ہے، ڈالر کے ریٹ میں اضافے اور مہنگائی کا دارو مدار امپورٹ پالیسی پر ہوگا۔

 ایوان میں اظہار خیال  کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  بجٹ پر کچھ زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، مشکل حالات میں بجٹ پیش ہوا ہے، امپورٹ پالیسی کو احتیاط سے بنائیں کہ ڈالر کا ’ ایمپکٹ ‘ اس کے اندر نہ آئے اگر ایسا ہوا تو مہنگائی بڑھ جائے گی، قرضے بڑھ جائیں گے۔ 

فیصل واوڈا نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے بجٹ سے قبل جب تک این ایف سی سے خطاب نہیں کریں گے تو اگلے بجٹز آپ کے لئے ناممکن ہوجائیں گے۔

 کسانوں سے متعلق پالیسی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر بنائی جائے، این ایف سی ایوارڈ کے لیے صوبوں کو ساتھ بیٹھانا ضروری ہے،  کیونکہ اگلا بجٹ ان کے بغیر نا ممکن ہیں۔

اکانومی کو ڈاکومنٹڈ کرنا ضروری ہے،وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، ملک سے گرفتاری والی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا،چھوٹے کاروبار والوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔

  فیصل واڈا کا کہنا تھا کا کہنا تھا کہ سیاست کے اندر مجھے پہلے ٹریننگ  خان صاحب سے ملی، پھر زرداری صاحب سے اور اب مولانا فضل الرحمن سے مل رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :گیم سب کے لیے اوپن ہے: عاقب جاوید