عمر ایوب اور اسد عمر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

Jun 16, 2025 | 11:26:AM
عمر ایوب اور اسد عمر کو عدالت سے ریلیف مل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی، عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 25 جولائی تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،رپورٹ کے مطابق عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 25 جولائی تک توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار،عدالت نےبڑا فیصلہ سنا دیا

عمر ایوب کے وکیل رانا مدثر عمر نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی، قائد حزب اختلاف آج قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مصروف ہیں، استثنیٰ دیا جائے۔