ممکن ہے ہم اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہوجائیں:ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ہم اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہوجائیں۔
امریکی ٹی وی کی سینئر صحافی ریچل اسکاٹ سے آف کیمرہ گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا فی الحال اسرائیل ایران جنگ میں شامل نہیں ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہو جائے گا، ایران اور اسرائیل جنگ بندی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کااسرائیل پر 100 میزائلوں سے سب سے بڑا حملہ،رافیل ملٹری کمپنی تباہ،17ہلاک،بجلی بند
ٹرمپ نے جی 7 اجلاس میں شرکت کے لیے روانگی سے پہلے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔
امریکا نے اسرائیل سے ایران پر حملے روکنے کا کہا ہے یا نہیں؟ اس سوال پر ٹرمپ نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع میں اس کی حمایت جاری رکھے گا۔