ایران کااسرائیل پر 100 میزائلوں سے سب سے بڑا حملہ،17ہلاک،وسطی اسرائیل میں بجلی بند
اسرائیل نے اپنے تمام ایئرپورٹس اور ایئر سپیس کو بند کردیا، حیفا پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے شہریوں میں خوف و ہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑے حملے میں 100بیلسٹک میزائل برسا دئیے ، حیفا پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے وسطی اسرائیل میں بجلی بند، ایرانی میزائلوں سے رافیل ملٹری کمپنی کوبھی تباہ کردیا۔ ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد17 ہوگئی۔ 200سےزائد زخمی۔اسرائیل نے اپنے تمام ایئرپورٹس اور ایئر سپیس کو بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کے ایران اور اسرائیل میں جاری کشیدگی مزید خطرناک رخ اخیتار کر گئی ۔ ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑے حملے میں 100بیلسٹک میزائل برسا دئیے ، حیفا پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے وسطی اسرائیل میں بجلی بند، ایرانی میزائلوں سے رافیل ملٹری کمپنی کوبھی تباہ کردیا۔ ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد17 ہوگئی۔ 200سےزائد زخمی ہو نے اطلاعات سامنے آئیں ہیں ۔حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے تمام ایئرپورٹس اور ایئر سپیس کو بند کردیا۔
صبح صادق کے وقت ایران کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس کے بعد تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میزائل حملے کے بعد حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، ایرانی حملوں میں کم ازکم17 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:سونیا گاندھی سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
ایرانی میزائل حملے سے اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، صہیونی فوج نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی جب کہ حیفہ میں پاور پلانٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی میڈیا نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دے دیا جب کہ اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہا، حیفہ اور تل ابیب میں نئے میزائل حملوں سے بھی جانی نقصان ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ تازہ ترین حملوں کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل میں کم از کم 17اسرائیلی ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ حیفہ میں آگ لگی ہوئی ہے، وہاں بھی کچھ شہری زخمی ہوئے ہیں جب کہ شمالی اسرائیل میں بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں کے بعد 2 روز کے دوران ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد17 تک جاپہنچی ہے جبکہ ایران پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کی تعداد 224 تک جاپہنچی ہے جبکہ 1277 افراد زخمی ہوئے ہیں۔