پیاس سے نڈھال کبوتر نے ڈولفن سے مدد مانگ لی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Stay tunned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں جاری گرمی کی شدت کے باعث انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرندبھی بے حال ہیں، ایک پیاسا کبوتر پانی کی تلاش میں ڈولفن ٹیم کے پاس مدد کیلئے پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیاس کی شدت سے نڈھال کبوترڈولفن اہلکاروں کی بائیک پر آکر بیٹھ گیا،ڈولفن ٹیم نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیاسے کبوتر کو پانی پلایا۔پیاسے کبوتر نے نہایت سکون کے ساتھ پانی پیا ،جس کے بعد اسے آزاد کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن ٹیم نے پیاسے کبوتر کو پانی پلا کر کمیونٹی پولیس کی مثال قائم کردی۔
گرمی کی شدت کے باعث انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندے بھی بے حال
ایک پیاسا کبوتر پانی کی تلاش میں ڈولفن ٹیم کے پاس مدد کے لیے پہنچ گیا۔۔
کبوتر پیاس کی شدت میں ڈولفن اہلکاروں کی بائیک پر آکر بیٹھ گیا۔جسے پانی پلایا گیا اور چھوڑ دیا گیا#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/elQZJxIbZW
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) June 16, 2022
یہ بھی پڑھیں: کراچی ضمنی الیکشن میں گولیاں چل گئیں، ایک شخص جاں بحق، سعد رضوی کی گاڑی پربھی فائرنگ