کراچی ضمنی الیکشن میں گولیاں چل گئیں، ایک شخص جاں بحق، سعد رضوی کی گاڑی پربھی فائرنگ

Jun 16, 2022 | 18:10:PM
کراچی، حلقہ این اے 240، ضمنی انتخاب، گولیاں چل گئیں،
کیپشن: ووٹر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے دوران گولیاں چل گئیں، جس سے پی ایس پی اور تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کارکنوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی فائرنگ کا ایک شخص دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پاک سر زمین پارٹی اور تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔
سربراہ تحریک لبیک علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی، سعد حسین رضوی ضمنی انتخاب کی الیکشن مہم پر تھے،علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی گاڑی کی فرنٹ سکرین پر فائر لگے،ترجمان ٹی ایل پی کا کہناہے کہ ہمارے کئی کارکن فائرنگ سے زخمی ہوئے۔


ادھر پی ایس پی رہنما انیس قائمخانی کا کہناہے کہ لانڈھی میں میری گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی ،انیس قائمخانی نے پرتشددواقعات کا ذمہ دار ایم کیو ایم اور ٹی ایل پی کو قراردیدیا،ترجمان پی ایس پی کاکہناتھا کہ رہنما پی ایس پی افتخارعالم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ان کو 2 گولیاں لگی ہیں۔
ایدھی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ادارے کی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ،گاڑیوں پر ہونے والی فائرنگ سے کوئی رضا کار زخمی نہیں ہوا.

دوسری جانب ڈائریکٹر جناح ہسپتال کا کہناہے کہ لانڈھی میں فائرنگ سے ابتک ایک شخص کی لاش لائی گئی ہے ،ڈائریکٹر شاہد رسول کا مزیدکہناتھا کہ لانڈھی کے مختلف علاقوں سے ابتک چار زخمیوں کو لایا جاچکا ہے ، ہلاک ہونے والے شخص اور چاروں زخمیوں کو گولیاں لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اسلام آباد بار سے خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا