سابق وزیر اعلی بلوچستان کا رفقا کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

Jun 16, 2021 | 16:32:PM
سابق وزیر اعلی بلوچستان کا رفقا کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعلی نواب ثنااللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے رفقا کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ دیگر سیاسی قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت کی، نواب ثنااللہ زہری کا ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کیا، اجلاس میں ملک کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

نواب ثنا اللہ زہری کے سیاسی و قبائلی رفقاء نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی حمایت کردی، باقاعدہ شمولیت آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کیساتھ کنونشن میں کیا جائیگا ، جنرل ر عبدالقادر نے مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے شرکا سے رائے طلب کی ، نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ  لوگ ڈرائنگ روم میں فیصلے کرتے ہیں، جبکہ ہم عوامی لوگ ہیں اپنے لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں، مشاورت کرکے فیصلے کرتے ہیں۔

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کادعوت دینے پر مشکور ہوں،  نواز شریف نے ہمیں دھوکہ دیا، نواز شریف کی فطرت میں وفا کرنا نہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے امید ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح آگے بھی عزت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    خاتون کا جعلی اکائونٹ بنا کرنازیبا تصاویر اپلوڈ کرنیوالا گرفتار