خاتون کا جعلی اکائونٹ بنا کرنازیبا تصاویر اپلوڈ کرنیوالا گرفتار

Jun 16, 2021 | 15:58:PM
خاتون کا جعلی اکائونٹ بنا کرنازیبا تصاویر اپلوڈ کرنیوالا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی/ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی خاتون پروفیسر کو حراساں کرنے کا معاملہ، عدالت نے جامعہ کراچی کے سابق اسسٹنٹ پروفیسر فرحان کامرانی کو سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے خاتون پروفیسر کو حراساں کرنے کے معاملے پر ملزم کو مجموعی طور پر 10سال قید کا حکم سنا دیا، ملزم کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی اداکرنے کا حکم جاری کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق فرحان کامرانی نے خاتون پروفیسر کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنایااور پھر اس جعلی اکاونٹ میں نازیبا تصاویر اپلوڈ کی تھیں،ملزم جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کا پروفیسر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    تیز رفتار ٹرک نے ٹریفک اہلکار کوروند ڈالا