بھارت: کورونا کے باعث تمام حج درخواستیں مسترد

Jun 16, 2021 | 13:24:PM
بھارت: کورونا کے باعث تمام حج درخواستیں مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے پیش کی جانے والی  زائرین کی تمام درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔

بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب حکومت نے اپنے بیان میں یہ واضح کردیا ہے کہ کرونا کے باعث اس سال صرف سعودی شہری اور وہاں مقیم افراد  ہی فریضۂ حج انجام دے سکیں گے ۔ اس صورتحال میں دیگر ممالک کے حجاج کرام کی درخواست منسوخ کردی گئی ہے ۔ سعودی عرب کے اس فیصلے کے بعدحج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2021 کے لئے تمام درخواستیں منسوخ کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اردو ٹھیک نہ بولنے بہروپیا دولہا پکڑا گیا ۔۔ شادی منسوخ