فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے دوسرے ہاف میں میسی الیون نے انگلینڈ کو ہرا دیا

Jul 16, 2026 | 00:59:AM
 فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے دوسرے ہاف میں میسی الیون نے انگلینڈ کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  فیفا ورلڈ کپ کے دوسری سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اب فائنل میچ 20 جولائی کو ارجنٹینا اور سپین کے درمیان ہو گا۔ 

انگلینڈ اور موجودہ چیمپئین ارجنٹینا کے میچ کا  پہلا ہاف کسی گول کے بغیر تمام ہو گیا تھا۔ لیکن دوسرے ہاف کے دسویں منٹ میں انگلینڈ کے  سٹرائیکر اینتھنی گورڈن نے گول کر دیا۔ اس گول کی برتری کو لے کر انگلینڈ کی تیم مسلسل دفاعی پوزیشن میں کھیلتی رہی یہاں تک کہ  85 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے اینزو  فرنینڈس نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

 دوسرے ہاف کے آخری منٹوں کے دوران ارجنٹینا  کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم پر سخت دباؤ ڈالا اور 90 منٹ پورے ہونے کے بعد انجری تائم کے دوسرے منٹ میں  لاؤتارو مارتینیز نے گول کر کے ارجنٹینا کو ایک گول کی برتری دلوا دی۔ اس برتری کو انگلینڈ کی ٹیم آخری لمحے تک نہیں توڑ سکی۔ 

پہلے سیمی فائنل میں سپین کی ٹیم نے فرانس کی ٹیم کو شکست دے دی تھی، اب جو ٹیم آج کا سیمی فائنل جیتے گی وہ اتوار  20 جولائی کو سپین کے ساتھ فائنل کھیلے گی اور ہارنے والی تیم ہفتے کے روز فرانس کے ساتھ تیسری پوزیشن کے لئے میچ کھیلے گی۔

امریکہ میں جارجیا کے اٹلانٹا سٹیڈیم میں ہو رہے میچ میں سٹیڈیم دونوں ٹیموں کے فینز سے بھرا ہوا ہے۔

کھیل کی ابتدا میں ہی ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے بال کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی اور اس میں اس حد تک کامیاب ہوئے کہ پہلے ہاف کے دوران ابل  56 فیصد وقت ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے درمیان گھومتی رہی اور انگلینڈ کو 44 فیصد وقت کیلئے بال کو اپنے قبضہ میں رکھنے کا موقع ملا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:    فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں دو ایرانی بھی جگمگائیں گے، ان کے نام کیا ہیں؟ 

دونوں ٹیموں نے دو دو شوٹس کیں لیکن انگلینڈ کو گول پر گول ہو جانے کے قابل شوٹ کرنے کا ایک موقع ملا جب کہ ارجنٹینا  کی ٹیم پہلے ہاف میں ایسا موقع بنانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

پہلے ہاف کے  42 ویں منٹ میں ارجنٹینا کے  لیساندرو مارتینیز کو ریفری نے ییلو کارڈ دکھا دیا۔ 

 37 ویں منٹ میں ریفری نے انگلینڈ کے ایلیٹ اینڈریسن کو ییلو کارڈ دکھایا تھا۔

Caption پہلے ہاف کے سٹیٹس

دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں ارجنٹینا کے سنٹر بیک  ڈیفینڈر کرسٹین رومیرو نے جارحانہ انداز سے برٹش کھلاڑی کو بال تک پہنچنے سے روکنے کے لئے ایک بازو سے تقریباً گود مین ہی اٹھا لیا تو ریفری نے رومیرو کو ییلو کارڈ دکھا دیا۔

اس کے چار منت بعد  انگلینڈ کے سٹرائیکر انتھنی گورڈن نے گول کر دیا۔  مورگن روجرز نے اس گول میں گورڈن کو اسسٹ کیا۔ 

ارجنٹینا نے گزشتہ دو میچوں کی طرح اس میچ میں بھی مخالف ٹیم کی برتری کو  دوسرے ہاف کے آخری منتوں میں ختم کرنے میں کامیابی ھاصل کی۔ ارجنٹینا نے پہلا گول دوسرے ہاف کے خاتمہ سے پانچ منت پہلے کیا اور دوسرا برتری دلوانے والا گول انجری ٹائم میں کیا جب کہ میچ پینلٹی شوٹ آؤٹس کے مرحملہ میں جانے سے صرف چند لمحے دور تھا۔