چینی کی فی کلو قیمت 175 روپے سے زائد نہیں ہوگی: وزیر فوڈ رانا تنویر

Jul 16, 2025 | 19:28:PM
چینی کی فی کلو قیمت 175 روپے سے زائد نہیں ہوگی: وزیر فوڈ رانا تنویر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے ایکس مل کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ چینی کی ریٹیل قیمت 173 سے 175 روپے فی کلو سے زائد نہیں ہوگی۔ 

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ریٹیل قیمت کی منظوری کیلئے نوٹیفکیشن کابینہ سے منظوری کے بعد جاری ہوگا۔  

وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ تمام صوبے چینی کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، ریٹیل قیمت سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن تیار کیا جا رہا ہے۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :پرویز الہیٰ کو بڑا ریلیف، احتساب عدالت کا فیصلہ معطل