پرویز الہیٰ کو بڑا ریلیف، احتساب عدالت کا فیصلہ معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کردیا۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی رٹ پٹیشن پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کیا اور انہیں نیب کورٹ میں حاضری سے استثنا دیدیا،چوپدری پرویز الٰہی کی طرف سے سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ اور عامر سعید راں ہائیکورٹ ڈویژن بینچ میں پیش ہوئے، جو جسٹس شہرام سرور اور ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل تھا۔
دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہی بزرگ سیاستدان ہیں اور خرابی صحت کی بنا پر لاہور میں زیرعلاج ہیں وہ ہر تاریخ پر احتساب عدالت نہیں آسکتے، ٹرائل کورٹ نے ذاتی حاضری سے استثنا کی درخواست غیر قانونی طور پر خارج کی ہے،جسٹس شہرام سرور نے نیب پراسیکیوٹر کو طلب کرکے پوچھا کہ نیب کو پرویز الہیٰ کی ذاتی حاضری سے استثنا پر کیا اعتراض ہے، جس پر بتایا گیا کہ پرویز الہیٰ کی علالت ایسی نہیں ہے کہ انہیں استثنا دیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پرویز الہی کی رٹ پٹشن باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت کافیصلہ معطل کردیا اور نیب کو تفصیلی بحث کیلئے نوٹس جاری کردیا۔