ورلڈ انڈر 17 سنوکر: حسنین اختر نے گروپ کا تیسرا میچ بھی جیت لیا

Jul 16, 2025 | 18:40:PM
ورلڈ انڈر 17 سنوکر: حسنین اختر نے گروپ کا تیسرا میچ بھی جیت لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین اختر نے گروپ کا تیسرا میچ بھی جیت لیا۔

پاکستان کے نوجوان کیوئسٹ حسنین اختر نے پولینڈ کے وی ٹولڈ بیسٹ شکٹسکی کو شکست دی۔ پولش کھلاڑی کے خلاف حسنین نے بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی۔

حسنین اختر کی جیت کا اسکور 79-01، 81-17 اور 59-53 رہا، گروپ کے تینوں میچز جیت کر حسنین نے ایونٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

حسنین اختر نے گروپ مرحلے میں کوئی بھی فریم ڈراپ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں :میڈل جیتنے پر کئے گئے وعدے لفظی تھے :ارشد ندیم