قلات میں نامعلوم ملزمان کا مسافر بس پر حملہ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بس کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی جب قومی شاہراہ پر حملے کا نشانہ بنی جبکہ حملے کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ابتک 3 لاشیں اور 5 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس پرفائرنگ ہوئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے،ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
شاہد رند کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کا ملک بھر میں تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ