حکومت منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے:مسرت جمشید چیمہ

Jul 16, 2025 | 15:26:PM
حکومت منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے:مسرت جمشید چیمہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کو پہلے سے بڑھ کر اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت ایک منصوبے کے تحت پی ٹی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے جس سے ہوشیار رہا جائے ۔

 اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مضبوطی ہی جعلی حکمرانوں کی سیاسی موت کا پروانہ ہے اس لئے ان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو ایک دوسرے کے خلاف اکسایا کر بیان بازی کرائی جائے جس سے کارکنان کنفیوژن کا شکار ہوں ۔

 یہ بھی پڑھیں:چالان نہیں صرف وارننگ، وزیر اعلیٰ نے اہم اعلان کر دیا

 ہر سیاسی جماعت میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں لیکن یہ ایسا موقع ہے کہ سب کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور آپسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر بانی پی ٹی آئی کی دی گئی کال کو کامیاب بنانے کے لئے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔